حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تحریک بیداری اُمت مصطفی اور جامعہ عروۃ الوثقی کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے مسجد بیت العتیق لاہور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ اور ڈبلیو ایچ او نے کرونا وائرس کو عالمی وبا قرار دیدیا ہے، 110 ممالک سے زیادہ میں یہ وائرس پہنچ گیا ہے، لیکن کوئی تباہی نہیں ہوئی، لیکن میڈیا نے اس حوالے سے زیادہ دہشت پھیلا رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک چین سمیت دنیا بھر میں ہلاکتیں ساڑھے تین ہزار ہیں، امریکہ نے تمام یورپی ممالک کا داخلہ بند کر دیا ہے، یورپ سے کوئی فرد امریکہ میں نہیں جائے گا، یہ امریکہ نے اقدام کیا ہے، جو پہلے کبھی نہیں اُٹھایا گیا، امریکہ و یورپ کی دوستی اور تجارت کے باوجود تعطل آ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کا یہ اقدام تعلقات کی تبدیلی کی علامت ہے، کہ ایک براعظم کو کاٹ کر رکھ دیا گیا ہے، اس پر پابندی لگا دی گئی ہے کہ تجارتی، تفریحی و سیاسی سفر نہیں کر سکتے، امریکہ اور یورپ کے درمیان روزانہ سیکڑوں پروازیں اُڑتی ہیں، یورپ اور امریکہ میں روزانہ لاکھوں افراد کا آنا جانا ہے، امریکہ نے اس پر پابندی لگا دی ہے۔
علامہ جواد نقوی نے کہا کہ اٹلی واحد یورپی ملک ہے جہاں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں، اٹلی میں ایک ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں، باقی یورپ قدرے محفوظ ہے، لیکن انہوں نے بھی خطرے کی گھنٹیاں بجا دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کا قدم سلامتی کیلئے نہیں بلکہ اس ہدف کیلئے ہے جس کی خاطر یہ وائرس امریکی لیبارٹریوں میں بنایا گیا تھا، امریکہ کے اندر بھی ٹرمپ کے حامیوں نے اس وائرس کے خطرے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا ہے، ابھی امریکہ میں ایک بھی ہلاکت نہیں ہوئی، لیکن امریکی انتظامیہ نے ایک ہیڈکوارٹر بنا دیا ہے اور اسے جنگی نوعیت کے احکامات صادر کئے ہیں، اور ان میں ایک حکم یہ ہے کہ امریکہ کے اندر کرونا کے اعدادوشمار خفیہ رکھے جائیں، دنیا اور میڈیا کو امریکہ کی صورتحال سے آگاہ نہیں کیا جائے گا۔ علامہ جواد نقوی نے کہا کہ امریکہ نے تمام ممالک کی آمد و رفت بند کر دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ شواہد مل چکے ہیں اور چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمارے پاس کافی ثبوت ہیں کہ چین کے اندر یہ وائرس امریکی افواج نے داخل کیا ہے، بنایا بھی انہوں نے ہے، اور پھیلایا بھی انہوں نے ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ جو کوششیں کر رہا ہے، اس سے بھی یہی لگتا ہے، امریکہ میں ملین افراد کے مرنے کا خدشہ ہے، 10 لاکھ کا پہلے کہا، اب تعداد بڑھا دی ہے کہ کئی لاکھ افراد اس وائرس سے مر جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا ہی اعلان جرمنی کی حکومت نے کیا ہے کہ جرمنی کے 35 سے 50 فیصد لوگ مر جائیں گے، حالانکہ وہاں مرا کوئی نہیں، لیکن یہ جانتے ہیں کہ اس وائرس کو انہوں نے ہی بنایا ہے، اسلئے جہاں یہ شروع ہوا تھا وہاں ختم ہو گیا ہے، چین نے اپنے ووہاں شہر میں اس وائرس پر قابو پا لیا ہے، ووہان وہ شہر ہے جو صنعتی اعتبار سے اہم ترین ہے، ووہاں کی حیثیت چین میں ایسی ہے جو حیثیت پاکستان میں کہوٹہ کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہوٹہ میں ایٹمی تنصیبات ہیں اور انتہائی محفوظ علاقہ ہے۔
علامہ جواد نقوی نے کہا کہ ایئربلیو کا ایک طیارہ پہاڑیوں میں گر گیا تھا، ایئر فورس کا ایک طیارہ گر گیا، ایسے بہت سے حادثات ہوتے ہیں، ایسے حادثات کی خبر نہیں آتی، اسلام آباد میں دو ایسے حساس پوائنٹ ہیں، ایک امریکن سفارتخانہ ہے، دوسرا پاکستان کی ایٹمی تنصیبات ہیں، یہ دونوں نو فلائی زون ہیں، ان کا دفاعی نظام خود کار ہوتا ہے، جیسے ایران میں یوکرائنی طیارے کو میزائل جا لگا تھا، ابھی تک ایران نے وضاحت نہیں کی، لیکن ماہرین کہتے ہیں اس طیارے نے ایسی جگہ کا رخ کیا تھا جو نو فلائی زون تھا، اسی وجہ سے وہ نشانہ بنا، یہ یوکرائینی طیارہ امریکی ساختہ تھا، اس طیارے کا مواصلاتی نظام میں امریکی مداخلت ہوتی ہے، اس کا مواصلاتی نظام جام ہو گیا تھا، جس وجہ سے اس کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ طیارہ میں احتمالاً کہہ رہا ہوں کہ وہاں خود کار نظام کا شکار ہوا ہو گا، چین میں بھی ووہان میں ایسی تنصیبات ہیں، چین پوری دنیا کو جو اسلحہ بنا کر بیچتا ہے، وہ ووہان شہر میں بنتا ہے، اور یہ شہر چینی کی طاقت کا مرکز ہے، امریکیوں نے اسی شہر کو نشانہ بنایا۔
علامہ جواد نقوی نے کہا کہ چین نے منوایا لیا کہ وہ کچھ بھی کر سکتا ہے، چین نے 10 دن میں ہسپتال بنا لیا، اب وائرس کا خاتمہ ہوا ہے، تو اس ہسپتال کو بند کر دیا گیا ہے، چین نے جس طرح اس بیماری کا مقابلہ کیا ہے وہ ٹیکنالوجی چین کے پاس موجود ہے، امریکہ خود امریکیوں کو بھی ڈرا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے بھی صحت کے مسائل میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے، اس مسئلے میں وہاں بہت حساسیت ہے، چین سے پہلے ایران میں یہ وائرس منتقل کیا گیا تھا، چین میں وائرس گیا تو طبی ماہرین نے فوری جانچ لیا تھا۔ علامہ جواد نقوی نے کہا کہ چین میں الرٹ کرنیوالا ڈاکٹر خود بھی اس مرض کا شکار ہو چکا ہے، ایران میں یہ کام پہلے ہو چکا تھا لیکن انکشاف دیر سے ہوا، طبی عملہ اس وائرس کی حساسیت سے دیر سے آگاہ ہوا، رہبر معظم نے مسلح افواج کے سربراہ جنرل باقری کو باقاعدہ طور پر جنگی حکم نامہ صادر کیا گیا کہ یہ بائیولوجیکل حملہ ہے، اس کا مقابلہ جنگی بنیادوں پر کیا جائے۔ علامہ جواد نقوی نے کہا کہ تین ملکوں نے واضح طور پر ثبوتوں کیساتھ کہا ہے کہ اس میں امریکہ ملوث ہے، چین، روس اور ایران نے کہا ہے کہ اس وائرس کو پھیلانے والا امریکہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے اپنا ملک مکمل طور پر سیل کر دیا ہے، پہلے عمرہ والوں کیلئے سیل ہوا، پہلے قطیف کو بند کیا، وہاں علاج معالجہ فراہم نہیں کیا، بلکہ شہر کو بند کر دیا، کرونا نے محمد بن سلمان کو سب سے زیادہ فائدہ پہنچایا ہے، انڈیا میں ایک فرد متاثر ہوا ہے، لیکن انڈیا نے پورا ملک بند کر دیا ہے، سعودی عرب، انڈیا اور دوسرے چند ممالک ایسے اقدامات کر رہے ہیں، جیسے وہاں قیامت ٹوٹنے والی ہے، چین نے اپنا ملک بند نہیں کیا، اقوام متحدہ نے بھی اسے عالمی وبا قرار دیدیا ہے، جس کیلئے اب تدارک کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پر بھی شدید دباو ہے کہ وہ بھی اقدامات کریں، ہمارے وزیراعظم نے ابھی اس دباو کو قبول نہیں کیا، ہمارے حکمران سوچ رہے ہیں کہ ہسپتالوں میں طبی ایمرجنسی نافذ کر دیں، لیکن ابھی اعلان نہیں کیا، کیونکہ سعودی عرب نے کر دیا ہے تو پاکستان کو بھی کرنا ہی پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ بیماری کو ذریعہ بنا کر بحران کھڑا کیا جا رہا ہے، دنیا کو دہشت میں مبتلا کرکے پھر فیصلے ہوں گے، اقوام متحدہ نے اسے عالمی وبا قرار دیا ہے،اس کے پیچھے بھی سازش ہے، ساڑھے 3 ہزار لوگ مرے ہیں، اتنے لوگ تو امریکہ کے ایک بم میں مر جاتے ہیں، مگر یہ سب کچھ پلاننگ کے تحت ہو رہا ہے، اس حوالے سے محتاط رہنا ہوگا۔
![واضح ہوچکا ہے کرونا وائرس امریکہ نے بنا کر پھیلایا ہے، علامہ سید جواد نقوی واضح ہوچکا ہے کرونا وائرس امریکہ نے بنا کر پھیلایا ہے، علامہ سید جواد نقوی](https://media.hawzahnews.com/old/fa/Original/1397/09/18/IMG13161489.jpg)
حوزہ/علامہ سید جواد نقوی نے مسجد بیت العتیق لاہور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ اور ڈبلیو ایچ او نے کرونا وائرس کو عالمی وبا قرار دیدیا ہے، 110 ممالک سے زیادہ میں یہ وائرس پہنچ گیا ہے، لیکن کوئی تباہی نہیں ہوئی، لیکن میڈیا نے اس حوالے سے زیادہ دہشت پھیلا رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک چین سمیت دنیا بھر میں ہلاکتیں ساڑھے تین ہزار ہیں، امریکہ نے تمام یورپی ممالک کا داخلہ بند کر دیا ہے.
-
تفتان قرنطینہ میں زائرین کی مشکلات کو حل اور سہولیات فراہم کی جائیں،علامہ ساجد نقوی
حوزہ/قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا ہے کہ تفتان بارڈر پر قائم قرنطینہ میں زائرین کی مشکلات کو حل کیا جائے اورضروری سہولیات فوری…
-
اربعین اور سازشیں
حوزہ/ دشمن اس اربعین حسینی سے خوف زدہ ہے اس سفر عشق میں مومنین کے درمیان بڑھنے والی اس محبت، ایثار و قربانی سے خوف زدہ ہے وہ جانتا ہے کہ یہ اربعین حسینی…
-
اُمت کے مسائل کا حل بیداری میں ہے، علامہ سید جواد نقوی
حوزہ/ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مسائل حل کیوں نہیں ہوتے، وجہ یہی ہے کہ قوم سو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انبیاء کو سب سے پہلے مبعوث…
-
لبرل نظریات انسان کو جنگلی تہذیب میں واپس لے جانا چاہتے ہیں، علامہ سید جواد نقوی
حوزہ/ المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ اور تحریک بیداری اُمت مصطفیٰ کے سربراہ نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا: عورت حجاب سے اپنی حرمت کا تحفظ کرے، اسے حق نہیں…
-
دہلی فسادات کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں اعلیٰ سطحیٰ جانچ ہو، مولانا سید کلب جواد نقوی
حوزہ/دہلی فساد میں اسرائیل اور امریکہ کے ذریعہ چلائے جا رہے دہشت گرد گروہوں کا ہاتھ ہو سکتا ہے اس لئے فوری طور پر سپریم کورٹ کی نگرانی میں ان فسادات کی…
-
کشمیر میں لگائے گئے کرفیو کو ایک سال مکمل، ایران میں مقیم پاکستانیوں کا سیمینار
حوزہ/قم المقدس میں منعقدہ سیمینار سے خطاب میں مقررین نے اس امر پر زور دیا کہ سارے پاکستانی کشمیر کی آواز اور کشمیر کا میڈیا بن جائیں۔
-
پومپیو وزیر خارجہ ہے یا نفرت کا وزیر: محمد جواد ظریف
حوزہ/ ایرانی وزیر خارجہ نے کورونا وائرس کے پھیلنے کے باوجود ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کے لیے مائیک پومپیو کے اظہارات کے ردعمل پر کہا ہے کہ مجھے…
-
اسلامی انقلاب کی تینتالیسویں سالگرہ۔۔۔امریکی توقعات کے برعکس نتائج
حوزہ/ آج ایرانی صدر مملکت کو فخر سے یہ کہنے کا حق پہنچتا ہے کہ ہماری امیدیں نہ امریکہ سے وابستہ ہیں اور نہ ویانا مذاکرات سے، بلکہ ہماری اُمیدوں کا مرکز…
-
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے تمام مدارس بند کر دیئے گئے
حوزہ/ترجمان وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نصرت شہانی نے کہا کہ محکمہ صحت اور حکومت پنجاب کے ہدایت کے مطابق صوبہ پنجاب سمیت ملک بھر میں ہمارے وفاق کے ساتھ…
-
نسل پرستی،فرعونی مزاج کا خاصہ ہے،صدر مجمع علماء و خطباء حیدرآباد
حوزہ/کتنی عجیب بات ہے کہ دنیا کو جمہوریت، حقوق بشر، آزادی اور مساوات وغیرہ کا سبق دینے والا یہ نام نہاد متمدن اور جمہوری ملک آج بھی نسل پرستی کے بہانہ…
-
-
وسیم رضوی تبلیغی جماعت کے خلاف زہر اگلنے میں مصروف ہے، مولانا سید مہر عباس رضوی
حوزہ/ہم لوگ تبلیغی جماعت کے حمایتی نہیں ہیں لیکن انصاف کی بات کرتے ہیں کہ اگر نظام الدین مرکز کے لوگ مجرم ہیں تو اسی طرح دہلی سرکار اور دہلی پولیس انتظامیہ…
-
امام بارگاہیں علم و عمل کے مراکز ہونی چاہئے، مولانا ذکی باقری
لاہور میں خطاب کرتے ہوئے ممتاز عالم دین کا کہنا تھا کہ ہمارے آئمہ نے تعلیم کے حصول پر زور دیا ہے، ہمارے پاس اہلبیتؑ کی شکل میں علم کا بے پناہ خزانہ ہے،…
-
ایران سے پاکستان واپس آنے والے زائرین کی واپسی کو یقینی بنایا جائے، علامہ نیاز حسین نقوی
حوزہ/علامہ نیاز حسین نقوی نے مطالبہ کیا کہ ایران سے پاکستان واپس آنے والے زائرین کی واپسی کو یقینی بنایا جائے۔ ان کے پاس اخراجات ختم ہو چکے ہیں۔حکومت خصوصی…
-
پاکستان کے موجودہ حالات اور امریکی سازشی کردار
حوزہ/ امریکہ کی سازشیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ دنیا کے کسی بھی کونے میں پہنچ کر جس انداز سے جمہوری حکومتوں کے خلاف اسکی سازشیں زباں زد عام ہیں شاید…
-
مہلک بیماری سے پیدا شدہ صورتحال سے سبق حاصل کریں، محترمہ شاہینہ آغا
حوزه/اقوام متحدہ ایران پر عائد کی گئی غیر قانونی پابندیوں کا خاتمہ کرے۔
-
کورونا وائرس شکست خوردہ استعمار کا نیا ہتھیار
حوزہ/ کرونا وائرس کے عوامل اور عواقب پر غور کیا جائے تو معلوم ہوگا کہ یہ وبا استعماری منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے۔
-
ایران پر امریکہ کی پابندی ظالمانہ و غیر انسانی اقدام ہے، مجتمع علماء و خطباء ممبئی انڈیا
حوزہ/اسلامی جمہوریہ ایران اس وقت کرونا وائرس جیسے عالمی مہاماری اور وبا کا سامنا کر رہا ہے اسکے باوجود ایران میں ادویات کی درآمد پر عائد امریکی پابندی…
-
کورونا سے ڈریں نہیں' اپنائیں بچاؤ کے طریقے
حوزہ/مہلک کورونا وائرس ایک ’’عالمی وبا ‘‘ہے۔ ہم سب کو اس کا مقابلہ بھر پور طریقے سے کرنا چاہیے۔ محکمہ صحت کے ذمہ داروں اور ڈاکٹروں نے اس مرض سے احتیاط…
-
ایران پر امریکی پابندی انسانیت دشمنی: مولانا سید صفی حیدر
حوزہ/ایران میں سیکڑوں افراد اسکے سبب دنیا سے گذر چکے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود خود کو انسانی حقوق کا علمبردار کہنے والا امریکہ ایران پر پابندی پر پابندی لگاے…
-
امریکہ طالبان معاہدہ مجبوری کی دستاویز ہے، علامہ ساجد علی نقوی
حوزہ/علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان معاہدہ نہیں مجبوری کی دستاویز ہے، جس کے اثرات مستقبل قریب میں واضح ہو جائیں گے۔ استعماری…
-
عزاداری صرف اللہ و رسولؐ اور اہل بیتؑ کی خوشنودی کے لئے کریں، علامہ شبیر میثمی
حوزہ/ عزاداری کو اُسی سادگی سے منائیں جس سادگی سے ہم 25-30 سال پہلے مناتے تھے تاکہ عزاداری کی روح ہمارے دل پر اثر کرے، ہم گناہوں سے نکلیں، ہم شوبازی اور…
-
کونسا عاقل کورونا وائرس بنانے والے امریکہ کی مدد قبول کرےگا،رہبر معظم انقلاب اسلامی
حوزہ/ رہبر معظم: ایران کو اپنے ڈاکٹروں پر اعتماد ہے اور ہمارے پاس قابلیت اور استعداد موجود ہے کہ ہم خود اس وائرس کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔ عوام سے گزارش ہے…
-
اربعین واک میں چینی موکب اور چینیوں کی خدمت نے عالمی میڈیا کو اپنی طرف کھینچ لیا +ویڈیو
حوزہ/ سفر عشق اربعین حسینی میں کربلا کے قریب راستے میں اھل چین نے ایک موکب لگا رکھا ہے جس میں وہ زائرین کی خدمت کر رہے ہیں۔
-
امید ہے کہ ایران مخالف پابندیوں کے خاتمے کیلیے اقوام متحدہ کی کوششیں کارگر ثابت ہوں گی: ایرانی مندوب
حوزہ/اقوام متحدہ میں تعینات ایران کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ ہم امید کرتے ہیں کہ پابندیوں کو ختم کرنے کیلئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی کوششیں کارگر…
-
کرونا وائرس، ایران عراق اور دیگر ممالک میں موجود ہندوستانی شہریوں کی مدد کے لئے؛مولانا کلب جواد نے وزیر خارجہ کو خط لکھا
حوزہ/ مجلس علماء ہند کے جنرل سکریٹری ،امام جمعہ مولانا سید کلب جواد نقوی نے کرونا وائرس سے متاثر ممالک میں موجود ہندوستانی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائے…
-
دنیا کا کوئی ملک ایسا نہیں ہے جس کو امریکہ نے نقصان نہ پہنچایا ہو، سید محمد حیدر اصفہانی
حوزہ/آج امریکہ اخلاقی اعتبار سے زوال پزیر تو ہے ہی، ساتھ ہی ساتھ وہ اندر سے کافی کمزور ہوچکا ہے۔ دنیا کے اکثر ممالک اسے پسند نہیں کرتے۔
-
ایمانی اور دینی بنیادوں پر انقلاب وقت گذرنے کے ساتھ جوان ہوتا ہے، مولانا صفی حیدر زیدی
حوزہ/سکریٹری تنظیم المکاتب: انقلاب اسلامی ایران اپنے فکری اور عملی اثرات کے ساتھ ساتھ جغرافیائی لحاظ سے بھی پھیل رہا ہے اور روزانہ عالم بشریت کے نئے علاقوں…
-
کیا کرونا وائرس واقعی ایک وبا ہے یا Bioterrorism ہے؟
حوزہ/کیا یہ کرونا وائرس واقعی ایک وبا ہے یا Bioterrorism ہے؟ یہ طاعون جیسی بیماری naturally پیدا ہوئی ہے یا یہ Biological warfare کا حصہ ہے؟ یہ ایک سانحہ…
-
دہلی فساد اسٹیٹ اسپانسرتھا،آرایس ایس کے غنڈوں اور پولیس نے مل کر آگ زنی کی اور لوگوں کا قتل کیا، مولانا کلب جواد نقوی
حوزہ/مولانا کلب جواد نقوی نے وفد کے ساتھ مشرقی دہلی میں فساد زدہ علاقوں کا دورہ کیا، کہا منصوبہ بند طریقے سے ہوا فساد
-
ایک عالم دین کے مکاشفے کے بارے میں مرحوم آيۃ اللہ خوشوقت کی روایت، آيۃ اللہ خامنہ ای کی زبانی
حوزہ/ خدا رحمت کرے، مرحوم جناب خوشوقت پر، انھوں نے بتایا کہ ایک عارف نے ایک مکاشفے کے دوران دیکھا کہ ایک بلندی ہے۔
-
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سالانہ امتحانات 2 مارچ سے شروع ہوں گے
حوزہ/ناظم امتحانات علامہ سید شاہد حسین نقوی کے مطابق روزانہ دو پرچے ہوں گے، امیدواروں کو رول نمبر سلپ جاری کر دی گئی ہیں، ہر پرچہ تین گھنٹے کا ہوگا، پہلا…
-
یوکرین کی جنگ سبق آموز ہے، مولانا مشاہد عالم رضوی
حوزہ/ روس اور امریکہ دونوں کی سیاسی رسہ کشی اور حکمرانوں کی اخلاق سے پرے مفادات پرستی کی بڑھتی ہوئی حالیہ سیاست نے اب یوکرین کو میدان جنگ میں تبدیل کر…
-
کرونا وباء اور مقدس مقامات کی بندش
حوزہ/ ہمارا عقیدہ ہے کہ ائمہ معصومین خدا کی دی ہوئی قدرت کے تحت بیماروں کو شفا یاب کر سکتے ہیں اور اس طرح کے بہت سے واقعات دیکھے بھی گئے ہیں لیکن یہ…
-
علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر:
جس طرح توہین رسالت (ص) کوئی مسلمان برداشت نہیں کرتا،اسی طرح توہین اہلبیت (ع) پر بھی ہمیں ایک ہونا ہوگا
کانفرنس سے خطاب میں تحریک حسینیہ پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ توہین رسالت (ص) کوئی مسلمان برداشت نہیں کرتا، لیکن توہین اہلبیت(ع) ہو رہی ہو تو کوئی…
آپ کا تبصرہ